پاکستان
08 ستمبر ، 2015

جیکب آباد کا رہائشی اپنی چاربچیوں کو فروخت کرنے پر تیار

جیکب آباد کا رہائشی اپنی چاربچیوں کو فروخت کرنے پر تیار

جیکب آباد........جیکب آبادمیں گوٹھ عبدالکریم کا رہائشی اپنی چاربچیوں کو فروخت کرنےکے لئے پر یس کلب پہنچ گیا۔غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو ایک پولیس اہلکارنے اپنی بھانجی کےساتھ کاروقراردیاہے۔اسی الزام پردوروزقبل علاقے میں ایک جرگہ منعقد کرایا گیا ۔جرگہ میں اس کے خاندان ایک کوقصوروارقراردیتے ہوئے16لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔غلام رسول کا کہنا ہے کہ جر مانے کی رقم اداکرنے کے قابل نہیں ۔اسی لئے بچیوں کو فروخت کافیصلہ کیاہے۔دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آبادظفرملک نے جیونیوزکو بتایا کہ جرگہ اور بچیوں کے فروخت کے معاملے پر تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :