پاکستان
09 ستمبر ، 2015

ہمیشہ مسکرانے والا ارشد جعفری ساتھیوں کو سوگوار کر گیا

ہمیشہ مسکرانے والا ارشد جعفری ساتھیوں کو سوگوار کر گیا

کراچی.........جیو نیوز کے شہید سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری اپنے چہرے پر ہمیشہ مسکان سجائے رکھتے تھے،ان کے ساتھی آج ان کے مسکراتے چہرے کو یاد کرکے آبدیدہ ہیں۔

جب بھی دیکھا مسکراتے دیکھا،سلام کرنے میں ہمیشہ پہل کرتے،حسن اخلاق کی دولت سے مالا مال ارشد علی جعفری اپنی ہنس مکھ فطرت کی وجہ سے سب کے دلوںمیں گھر کرجاتے تھے۔

اپنے کام میں نہایت مہارت رکھتےاور لائیو کوریج کے دوران کبھی نہ گھبراتے،ان کے ساتھی ان کی خوش مزاج طبیعت کے گرویدہ تھے۔

وقت کی قدر کرنے والا یہ انسان اتنی جلدی ہم سے بچھڑ جائے گا،کسی نے سوچا نہ تھا،ارشد علی جعفری آپ کی کمی ہمیشہ آپ کے ساتھی محسوس کریں گے۔

مزید خبریں :