14 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی پرانی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے گاڑیوں کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں لگا نئی پرانی گاڑیوں کا میلہ، جس میں 1950سے 1980تک کی گاڑیاں خصوصی طور پر لائی گئی تھیں۔
اس نمائش کا مقصد تھا گاڑیوں کے شائقین کو اکٹھا کرنا۔ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئی پرانی موٹرسائیکلیں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں، بچوں، بڑوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں خصوصی دلچسپی لی۔
اس نمائش میں 1915کی ایک گاڑی بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ یہ نمائش گاڑیوں کے شائقین کے لیے کسی عید سے کم نہ تھی شرکا کا کہنا ہے کہ ایسی نمائشیں جلدی جلدی منعقد ہونی چائیے۔