پاکستان
19 ستمبر ، 2015

پاک فضائیہ کے سول اہل کار محمد آصف پنڈی گھیب میں سپرد خاک

 پاک فضائیہ کے سول اہل کار محمد آصف  پنڈی گھیب میں سپرد خاک

راولپنڈی.......سانحہ بڈھ بیر پشاور میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے سول اہلکار محمد آصف کو راولپنڈی کے نواحی علاقے پنڈی گھیب میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فضائیہ کے سول اہلکار محمد آصف کی پنڈی گھیب میں ہونے والی نمازجنازہ میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں اور شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،شہید آصف کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

شہید کے والد ماسٹراشفاق کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کی شہادت ایک اعزاز ہے اور آئندہ بھی ملک کے لیے قربانیوں کی ضرورت پڑی تو دینے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :