20 ستمبر ، 2015
تھر پارکر........تھر پارکر میں چھا چھرو کے نواحی گاؤں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چھاچھرو کے نواحی گاؤں ارنروو میں پیش آیا جہاں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچوں کی حالت اچانک خراب ہو گئی۔
علاقہ دو ر دراز ہو نے کے باعث تینوں بہن بھائیوں کی فوری اسپتال منتقلی ممکن نہ ہو سکی جس کے سبب ڈیڑھ سالہ علی محمد اور تین سالہ بشیراں موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔
پانچ سالہ بصراں کو تشویشناک حالت میں چھاچھرو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔