انٹرٹینمنٹ
21 ستمبر ، 2015

والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرنا عجیب لگے گا، اداکارہ اتھیا شیٹھی

والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرنا عجیب لگے گا، اداکارہ اتھیا شیٹھی

ممبئی...... بالی وڈ کی نو وارد ا داکارہ اتھیا شیٹھی نے کہا ہےکہ اپنے والد سنیل شیٹھی کے ساتھ پردئہ سیمیں پر جلوہ گر ہونا ایک عجیب تجربہ ہوگا ۔

اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’’ہیرو‘‘سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اتھیا شیٹھی نے کہا کہ اپنے والد کے ساتھ اداکاری کرنا انہیں عجیب لگے گا اور وہ سارا دن خوفزدہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ اپنے والد کے مشہور گانے ”شہر کی لڑکی“ پر رقص کرنا چاہیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے ذہن میں بالی وڈ کے نوجوان ٹیلنٹ سے مقابلہ کرنے کا رجحان ان کے ذہن میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور پرینیتی چوپڑا بڑی سکرین پر اپنے آپ کو کو منوا چکی ہیں۔

انہوں نے اپنے آپ کو باتھ روم سنگر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی فلم میں گانا گانے کا موقع ملا تو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں گی۔

مزید خبریں :