24 ستمبر ، 2015
لندن.......اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کی بیوہ سے دو گھنٹے سے زائد کی ملاقات کی ہے۔ بیوہ کو کیس کی اپ ڈیٹ فراہم کی گئی اور بتایا گیا کہ پولیس کی تفتیش نئی سمت میں جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شمائلہ عمران فاروق کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے شوہر کے قاتلوں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں پاکستان میں اپنی ملاقاتوں اور کیس کے اگلے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔
عمران فاروق کی بیوہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں حملے کی جگہ پر ایمبولینس کے پہنچنے پر قتل کا پتہ چلا تھا۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے تاہم ملزمان کی حوالگی کیلے معاہدہ ضروری نہیں ہے۔