پاکستان
27 ستمبر ، 2015

پشاور: باغ ناران میں چھوٹا چڑیاگھر بچوں اوربڑو ں کی توجہ کا مرکز

پشاور: باغ ناران میں چھوٹا چڑیاگھر بچوں اوربڑو ں کی توجہ کا مرکز

پشاور.......پشاور کے باغ ناران میں چھوٹا چڑیاگھر بچوں اوربڑو ں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بندر، ہرن اور پرندے دیکھ کر بچے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ شیر اور ہاتھی چڑیا گھر میں موجود نہیں ، جس پر بچے ملول ہیں۔

پشاور کے شہریوں کے لئے باغ ناراں حیات آباد میں ایک منی چڑیا گھرقائم کیاگیا ہے جہاں بندر، نیل گائے، ہرن، زیبرا اور کچھ پرندے رکھے گئے ہیں۔ تاہم شیر اور ہاتھی کی غیر موجودگی میں چڑیا گھر خالی خالی لگتا ہے۔

عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بچے اوربڑے اس منی چڑیا گھر کا رخ کررہے ہیں۔قربانی کا گوشت کھانے کے بعد اب کچھ گھومنے پھرنے کا وقت ہے، ویسے بھی آخری چھٹی جو ہے۔ والدین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ پشاور میں ایک بڑاچڑیا گھر ضرور ہونا چاہئے۔

بچے کہتے ہیں اتنا بڑا شہر اور یہ چھوٹا سا چڑیا گھر ہے۔ پشاور کے تمام پارکوں میں بچوں کا خاصا رش دکھائی دے رہاہے لیکن چڑیا گھر کی وجہ سے باغ ناران میں بچوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔عید کے موقع پر بچے چڑیا گھر کی کمی ذیادہ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت یہاں بھی ایک ایسا چڑیا گھر بنائے جہاں ہاتھی بھی ہوں اور شیر اور اونٹ بھی۔

مزید خبریں :