Geo News
Geo News

پاکستان
28 ستمبر ، 2015

سکھر:جیو پر گھنٹہ گھر کاگھڑ یال چوری کی خبر،صوبائی وزیر کانوٹس

 سکھر:جیو پر گھنٹہ گھر کاگھڑ یال چوری کی خبر،صوبائی وزیر کانوٹس

سکھر .........جیونیوز پر سکھر کے گھنٹہ گھر میں نصب گھڑ یال چوری ہونے کی خبر نشر ہونے پرصوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نےنوٹس لےلیا۔چوروں کا جلد ہی پتہ لگانے اور گھڑیال جلد برآمد کرنے کی ہدایات دیں ۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میں گھنٹہ گھر کے گھڑیال چوری ہونے کا نوٹس لے لیا ہے ، سید ناصر حسین اچانک گھنٹہ گھر چوک پہنچ گئے اور گھنٹہ گھر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ چوروں کا پتہ لگائیں اور گھڑیال برآمد کرائیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین کا کہنا تھا کہ گھنٹہ گھر کے اطراف تجاوزات اور گھنٹہ گھر میں قائم محکمہ نساسک کے سامان رکھنے کے گودام کو فوری طور پر ختم کیا جائےگااور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :