30 ستمبر ، 2015
ممبئی......ممبئی ٹرین دھماکوں میں کے 12 میں سے 5 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی، 9 سال قبل ہونے والے دھماکوں میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے 9 سال بعد 12 مجرموں میں سے 5 کو آج سزائے موت سنا دی گئی جبکہ سات کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔
سزا پانے والوں میں 37 سالہ کمال احمد انصاری، 36 سالہ محمد فیصل شیخ ،30 سالہ احتشام صدیقی،30 سالہ نوید حسین ،38 سالہ آصف خان شامل ہیں۔
11 ستمبر کو 13 ملزمان میں سے 12 کو مجرم قرار دیا گیا،11 جولائی 2006 میں ممبئی ٹرینوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 189 ہلاک،829 زخمی ہو گئے تھے۔