06 اکتوبر ، 2015
نیویارک.......بھوتوں اور چڑیلوں کے بارے میں توہمات محض مشرق کے خوف نہیں، مغرب میں بھی یہ ڈر اور خوفناک سوچیں، کئی لوگوں کو سونے نہیں دیتیں۔
بھوت ، یا چڑیلیں ، وجود رکھتی ہیں یا نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے، لیکن فلموں میں دکھائے جانے والے خوفناک مناظر کئی لوگوں کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔
مافوق الفطرت مخلوق کا خوف یا وہم صرف پسماندہ بستیوں میں ہی نہیں، بلکہ مغربی دنیا میں بسنے والے بھی ان دیکھی مخلوق سے خوف زدہ نظر آتے ہیں۔
یہ ہے جیک برڈ، انیس سو سینتالیس میں لوگوں کو کلہاڑی سے قتل کرنے والا سیریل کلر ، جس کی پھانسی کے بعد بھی لوگوں کا ماننا تھا کہ وہ اب بھی لوگوں کو قتل کر رہا ہے۔
یہ ہے ہینگلٹن، انگلینڈ کی قدیم ترین بلڈنگ ، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں بھوت کبوتر بن کر بستے ہیں۔ اور تو اور مغرب میں کچھ ایسی آڈیو ریکارڈنگز بھی سامنے آئیں، جس میں بقول ان کے بھوتوں کو بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
حقیقت کچھ بھی ہو، لیکن بات یہ ہے کہ توہمات سے پیچھا چھڑانا اتنا آسان بھی نہیں۔