Geo News
Geo News

پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

چلاس میں 5سالہ بچے کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا

چلاس میں  5سالہ بچے کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا

چلاس......چلاس میں 5سالہ بچے کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا،ڈی ائی جی دیامر کا کہنا ہے کہ بچے کی موت کسی جانورکے حملے میں ہوئی یا اسے قتل کیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہوگا۔

دیامرکے شہر چلاس کے قریبی گاؤں میں یکم اکتوبر کو 5سالہ احمد کی ہلاکت سے متعلق حقائق اب تک سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو جنات نے قتل کیا اوراسے گیارہ دن تک یرغمال بھی بنائےرکھا۔

ڈی آئی جی دیامر عنایت اللہ فاروقی نے جیونیوزسے گفتگو میں بتایا کہ گذشتہ روز بچے کا پوسٹمارٹم کرایاگیاہے، جس کی رپورٹ کے بعد حتمی طورپر کچھ کہاجاسکتاہے کہ بچے کی موت کسی جانورکے حملے سے ہوئی یااسے قتل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ ابھی درج نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :