کاروبار
10 اکتوبر ، 2015

یوریا بوری کی قیمت میں اضافہ 15 روپے تک محدود کرنے پر اتفاق

یوریا بوری کی قیمت میں اضافہ 15 روپے تک محدود کرنے پر اتفاق

اسلام آباد........ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ کھاد کمپنیوں نے یوریا کی بوری کی قیمت میں 160 روپے کا اضافہ 15 روپے تک محدود کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے بتایا کہ یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں اضافہ 15 روپے تک محدود کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ، وزارت خزانہ جلد اعلان بھی کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں کیا گیا اضافہ بھی واپس لے رہی ہے۔ کمیٹی نے زرعی ترقیاتی بینک میں گزشتہ 2 سال کے دوران 737 بھرتیوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

مزید خبریں :