صحت و سائنس
12 اکتوبر ، 2015

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

لاہور ......پنجاب کےمختلف علاقوں سےتعلق رکھنےوالی سیکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کئی گھنٹوں سےپنجاب اسمبلی کےسامنےمال روڈ پر دھرنا دیئےہوئےہیں ،دھرنےکےباعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔

پنجاب کےمختلف علاقوں سےآئی لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب اسمبلی کے سامنےچیرنگ کراس چوک میں سراپاءاحتجاج ہیں جو کہتی ہیں کہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں جبکہ تنخواہیں بڑھانے کے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے۔

مظاہرے کےدوران ایک خاتون ورکر بےہوش،ساتھی خواتین کی پہلےانہیں ہوش میں لانےکی کوشش،پھرایمبولینس کےذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔

محکمہ صحت اورپولیس حکام کےلیڈی ہیلتھ ورکرزسے مذاکرات ہوئے تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج جاری رکھنے پر اصرار کیا ۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کاکہناہےکہ لیڈی ورکرز کے بقایا جات 2012ءسےواجب الادا ہیں،وفاقی حکومت نےادائیگی کی حامی بھر لی ہے۔

اس سےپہلےلیڈی ہیلتھ ورکرز کوصبح پولیس نےمانگا منڈی کےقریب روک لیاتھا،لیکن انہوں نےوہیں دھرنا دےدیا تھا۔

مزید خبریں :