دنیا
12 اکتوبر ، 2015

طالبان نے ملاعمر کی جوانی کی نادر تصویر جاری کردی

طالبان نے ملاعمر کی جوانی کی نادر تصویر جاری کردی

کابل......افغان طالبان نے اپنے بانی ملاعمر کی ایک نادر تصویر جاری کی ہے، جو لڑائی کے دوران آنکھ ضائع ہونے سے قبل ملاعمر کی واحد تصویر خیال کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا عمر کی یہ تصویر جو 1978 میں لی گئی تھی، سب سے پہلے طالبان کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔ واضح اسکین شدہ کاپی میں گھنی داڑھی کے حامل نوجوان ملاعمر کو دیکھا جاسکتا ہے، جنھوں نے سر پر سبز رنگ کی پگڑی اور واسکٹ پہن رکھی ہے۔

تصویر میں وہ براہ راست کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سینئر طالبان عہدیدار نے بتایا کہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ تھی، جسے بعد میں رنگین بنایا گیا۔ یہ تصویراس وقت لی گئی، جب ملا عمر قندھار کے ایک مدرسے میں زیرِ تعلیم تھے۔

مزید خبریں :