13 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی........فیس بک اکائونٹس ہیک کر کے جنسی ہراساں کرنے والا تین رکنی گروہ راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ مرکزی ملزم بلال حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 80 سے زائد اکائونٹس ہیک کیے ہیں۔
فیس بک پر لڑکیوں کے اکائونٹس ہیک کر کے انکو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لیا بھرپور ایکشن ، 3 ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے گرفتار کر کے 3 روزہ ریمانڈ لیا گیا۔
مر کزی ملزم بلال حسین نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ کام کر رہا تھا اور گھر میں فارغ رہنے کی وجہ سے اس نے ایک فیس بک پیج سے ہیکنگ سیکھی۔
سائبر کرائم بل کے حوالے سے قانون سازی کا عمل تو جاری ہے ، لیکن ایف آئی اے نے انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کے لئے اپنی ہیلپ لائن 9911 کی سہولت بھی میسر کی ہوئی ہے۔