انٹرٹینمنٹ
18 اکتوبر ، 2015

کرینہ کپور نے شعیب منصور کی فلم میں کام کر نے کی ہامی بھرلی

کرینہ کپور نے شعیب منصور کی فلم میں کام کر نے کی ہامی بھرلی

ممبئی......بھارتی فلمی صنعت کی مشہور ہیروئن کرینہ کپور نے پاکستانی ہدا یت کار شعیب منصور کی آئندہ فلم میں کام کر نے کی ہامی بھرلی ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دبئی میںشعیب منصور سے ملاقات کریں گی ۔ شعیب اس ملاقات میں کرینہ کوفلم کی کہانی سے آگاہ کرینگے اورتوقع ہے کہ اس موقع پر معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل شعیب منصور نے کرینہ کپور کو ایک ای میل پیغام کے ذریعے فلم میں اہم کر دار دینے کی پیشکش کی تھی اور اب یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے ۔اگرچہ کرینہ کپور زبانی طورپر اس پیشکش کو قبول کرچکی ہیں تاہم وہ چاہتی ہیں کہ پہلے انہیںا سکرپٹ دکھایاجائے جس کے بعد وہ معاہدے پر باقاعدہ دستخط کریں گی ۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کرینہ نے ایک انٹرویو میں شعیب منصور کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک ذہین فلم ساز ہیں جنہوںنے بہت اچھی فلمیں بنائی ہیں۔

اگر یہ معاہدہ طے ہو گیا تو کرینہ کپور کسی پاکستانی فلم میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ہیروئن ہوںگی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیبوکے نام سے مشہور کرینہ نے ٹوئٹر اکائونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے شائقین سے آئن لائن رابطہ رکھ سکیں گی۔ وہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ ’’کی اور کا ‘‘نامی فلم میں کام کررہی ہیں ۔

مزید خبریں :