انٹرٹینمنٹ
20 اکتوبر ، 2015

انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک کرنے لگی

انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک کرنے لگی

لاس اینجلس.......اداکارہ انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک ہو گیا۔انجیلینا کو شک ہے کہ بریڈ ان سے جھوٹ بولنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ صرف اور صرف اداکارہ سینا ملر ہیں۔

ذرائع کے مطابق انجیلینا جولی کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہیں جس کی وجہ ان کے شوہر ہیں جنہوں نے اچانک ہی گھر میں ہر وقت انجلینا کے سامنے اداکارہ سینا ملر کے گن گانے شروع کردیئے ہیں۔

انجیلینا جولی کے شوہر بریڈپٹ ان دنوں اداکارہ سینا ملر کے ساتھ فلم ’’دی لاسٹ سٹی آف زی ‘‘میں کام کر رہے ہیں۔ فلم ’’دی لاسٹ سٹی آف زی ‘‘فلم’’ورلڈ وار زی‘‘کا سیکوئیل ہے جو کہ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :