20 اکتوبر ، 2015
ممبئی.......بھارت کی مسلمان اداکارہ عرشی خان بھی شیو سینا کی انتقامی کارروائیوں کے سامنے ڈٹ گئیں۔ کہتی ہیں کہ شیو سینا میں ہمت ہے تو سامنے آئے۔
عرشی خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کی حمایت کرتی ہیں، شیو سینا میں ہمت ہے تو آئے اور ان کا منہ سیاہی سے کالا کرے۔
عرشی خان نے غلام علی کے بھارت میں شو کے منسوخ ہونے پر بھی شیوسینا کی سخت مذمت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ فن، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں سیاست کو اداکاروں اور ثقافت کے تبادلے میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔