کھیل
25 اکتوبر ، 2015

انگلش پریمیئرفٹبال لیگ،آرسنل نے ایورٹن کو ہرا دیا

انگلش پریمیئرفٹبال لیگ،آرسنل نے ایورٹن کو ہرا دیا

لندن........انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، تو چیلسی کو ویسٹ ہیم کے ہاتھوں اسی اسکور سے مات ہو گئی ۔

آرسنل اور ایورٹن کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،ابتدا ہی سے دونوں جانب سے حملے شروع ہو گئے۔35ویں منٹ میں اولیویر گیراؤڈ نے ہیڈر پر گول بنایا اور آرسنل کو برتری دلا دی۔ابھی پہلے گول کا جشن ختم نہیں ہوا کہ لارنٹ کوسیلنی نے دوسر گول بھی داغ دیادو گول کے خسارے کے باوجود ایورٹن کے کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہ ہاری۔

ایک گول پہلے ہاف میں ہی اتار دیا ،دوسرے ہاف میں بہت کوششوں کے باوجود کوئی ٹیم گول نہ بناسکی اور آسنل دوا یک کی فتح کے ساتھ پوائنٹس پر پہلی نمبر پر آ گئی۔ایک اور میچ میں چیلسی کو ویسٹ ہیم کے ہاتھوں دو ایک سے شکست ہوگئی ۔ مارو زارئٹ نے 17 منٹ میں ہی ویسٹ ہیم کو برتری دلا دی۔پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں چیلسی کی جانب سے موثر حملہ کیا گیا،جس پر گیری کاحل نے گول بنا کر مقابلہ برابر کر دیا۔79ویں منٹ میں اینڈی کیرول بنایاہو گول میچ کو ویسٹ ہیم کے حق میں کر گیا۔

مزید خبریں :