پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

بلوچستان میں پینے کے پانی کی قلت سنگین مسئلہ بن گیا

بلوچستان میں پینے کے پانی کی قلت سنگین مسئلہ بن گیا

کوئٹہ.......بلوچستان میں زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت سب سے سنگین مسئلہ بن گئی ۔

ماہرین نےخبردارکیا ہےکہ اگر کوئٹہ سمیت صوبے میں واٹر ری چارجنگ پوائنٹس اور ڈیم نہ بنائے تو صوبہ صحرا میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔

قدرتی جھیلوں، آبشاروں، چشموں سے بھرپور بلوچستان گزشتہ تین دہائیوں سے پانی کی شدید قلت کا شکار ہے، موسمی تبدیلیوں اور خشک سالی کی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح 1000فٹ تک نیچے چلی گئی ہے، ماضی میں بہنے والی سینکڑوں کاریز اب خشک ہوچکی ہیں۔

چار ہزار سے زائد ٹیوب ویل لگاکر کوئٹہ کے مکین آئندہ نسلوں کا پانی بھی پی چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے بچاؤ یا حفاظت کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

مزید خبریں :