30 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے کے لئے مختلف سکون آور ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ماہرین نے اب اس کا نہایت آسان ترین حل پیش کر دیا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگ ہمارے مزاج پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں صرف ایک خاص رنگ کو دیکھ کر ذہن پر موجود تناؤکو کم کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے نیلا رنگ سب سے زیادہ خاص ہے جو امن اور سکون کا احساس فوری طور پر ذہن کو دلاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق نیلے رنگ کو دیکھنے سے تناؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور آپ فکر مند ہو تو نیلے رنگ کے منظر یا آسمان کو ہی دیکھنا شروع کردیں تو پریشانی اور فکر دونوں غائب ہوجائیں گی۔