08 نومبر ، 2015
کراچی...... مزیدار باتوں کیلئے ہوجائیں تیار، ختم ہونے والا ہے انتظار، کل صبح نو بجے سےسجے گا ایک نیا پروگرام ، جیو پر آپ کی پسندیدہ میزبان، آگئی ہیں پھر سے نادیہ خان ، سامنے ہوں گے آپ کے فیورٹ مہمان۔
مارننگ شو کوئین نادیہ خان ایک بار پھر’جیو‘‘ کی اسکرین پر جلوے بکھیرنے والی ہیں اور دنیا بھر میں پھیلے ’’جیو‘‘ کے ناظرین کو شدت سے انتظار ہے کہ اس بار نادیہ خان کس نئے رنگ میں میدان مارنے آرہی ہیں؟۔ کل سے مارننگ شو کوئین نادیہ خان اپنا جگمگاتا شو لے کر آرہی ہیں ۔جیو کی اسکرین پر مارننگ شو کوین کی واپسی کس انداز میں ہوگی ؟۔
مارننگ شوز کی بے تاج ملکہ برسوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر نئے انداز میں جلوہ گر ہونگی ،برجستہ اور طنزو مزاح سے بھرپور گفتگو کے سبب بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی نایہ خان کا شمار ملک میں مارننگ شوز کی بانی میزبانوں میں ہوتا ہے۔ہر قسم کے موضوع پر بات کرنے کی اہلیت نادیہ کی ایک اور منفرد خوبی ہے جنھیں اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں سیلیبریٹی سے انٹرویوزکے لئے بھی مقبولیت حاصل ہے۔
ایک عرصے کے بعد ٹاک شو کوین کا مارننگ شو کے میدان مِیں یہ بڑا کم بیک عام روایت سے ہٹ کر ہوگا۔ اس بار نادیہ خان اپنے شو کیلئے لارہی ہیں نت نئے سیگ مینٹس، آپ کو ورزش بھی کرائیں گی ، گھر سجانے کا سلیقہ بھی سکھائیں گی، ڈاکٹروں کے مفید مشورے ، فلموں پر تبصرے ، سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث، شوبز اور دیگر شعبوں کی اہم شخصیات کے انٹرویوز،نئے فیشن اور میک اپ ٹپس پر بھی بات ہوگی۔
ایک ڈاکٹر ڈھونگی بھی نظر آئیں گے جو الٹے سیدھے مشورے دیں گے ان پرعمل کرنا آپ کی صوابدید پر ہوگا۔ کھانے پکانے کی تراکیب بھی ساتھ ہونگی ، اگر آپ کو ساس تنگ کرتی ہے یا آپ امتحان میں پاس ہونا چاہتے ہیں تو سوال کریں نادیہ آپ کو مزے مزے کے مشورے دیں گی۔
ٹوٹکے یا جگاڑ،ہیپی ٹو یو، این کے ایس بک آف ریکارڈز میں آپ کو ملے گا ایک منٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع،انگلش ونگلش، ڈریم رول میں شو بز شخصیات کو اپنی اولین خواہش کی تکمیل کا چانس دیا جائے گا۔ معاشرے میں بہت سی اچھی روایات کو فروغ دینے کا سیگمنٹ بھی شو کا لازمی حصہ ہوگا۔