09 نومبر ، 2015
ممبئی......بہارانتخابات میں بی جے پی کی بدترین شکست پرشتروگن سنہاکو اپنی جماعت کومشورہ دینا مہنگا پڑگیا،بیان پربلبلا اٹھنے والے بی جے پی رہنمانے شتروگن سنہا کو کتے سے تشبیہ دے دی۔
شترو گھن سنہانے بہار میں شکست پر کہا تھا کہ بی جے پی کو اب اپنا احتساب کے ساتھ عاجزی کاسبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رد عمل میںبی جے پی کے منہ پھٹ رہنما کیلاش وجے ورگیا نے شتروگن سنہا کو کتے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ کتا کار کے پیچھے بھاگتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کار اس کی وجہ سے بھاگ رہی ہے۔
شتروگن کی شناخت بی جے پی کی وجہ سے ہے، پارٹی کسی ایک شخص کی کوششوں سے نہیں چلتی۔