09 نومبر ، 2015
لاہور...... ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور ماڈل نیلم منیرنے کہا ہےکہ وہ اسکینڈلز کے حوالے سے پریشان ہونے کے بجائے لطف اندوز ہوتی ہیں۔وہ جلد ہی پردۂ سیمیں پرجلوہ گر ہو رہی ہیں۔
’’اچھےاور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد سیاستنہیں بلکہ لو گوں کو امن، محبت اورتفریح فراہم کرنا ہے۔ پرستار‘‘۔ان خیالات کا اظہار نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ’’بھارتی عوام اور فنکار پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیںجبکہ صرف چند انتہا پسند عناصر ہی اس کے مخالف ہیں۔ میں بالی ووڈ کے بہت سے فنکاروں سے مل چکی ہوں اور وہ سب پاکستان کےبارے میں مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں ‘‘۔
نیلم نے بھارت میںانتہا پسندی کی حالیہ لہر کے بارےکہا کہ وہاں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے ہے اور انھیں مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف زہر سرائی کی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام کی اکثریت انتہاپسندی کو مسترد کرتی ہے جس کی تازہ مثال بھارتی صوبہ بہار میں ہونے والے انتخابات ہیں۔ ان میں انتہا پسندی کےعزائم رکھنے والی حکمران سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔بھارتی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی ہرسطح پر مخالفت کرتے ہیں۔
اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں۔’’میں ذاتی طور پرصائمہ کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔پہلے ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے لیے گھر والے راضی نہیں تھے، بعدازاں پرو ڈیوسر کے کہنے پرکام کیا تو خوشی ہوئی۔یہ سیریل میرے کیرئیر کے بہترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے جبکہ صائمہ کے ساتھ دوسرے ڈرامہ سیریل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔‘‘
فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ پاکستانی فلم سازوں اور ہدایت کاروںنے بھی ان سے رابطہ کیا ہے۔’’ان میں سے جو بھی پروجیکٹ اچھا لگا تو ضرور کام کروں گی‘‘۔