10 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے گلستان جوہر میںآٹھ منزلہ عمارت کے 70 فلیٹ پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم پر سیل کردیئے،باقی رہائشیوںکو گھر خالی کرنے کےلیے تین دن کی مہلت دے دی ۔
گلستان جوہر بلاک دس میں واقع مون گارڈن کی عمارت چار بلاکس پرمشتمل ہے ،اس پروجیکٹ میں180فلیٹ اور 70دکانیں قائم ہیںلیکن غیر قانونی طور پر انہیں ریلوے کی زمین پرتعمیر کیا گیا ہے۔
صورت حال سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس حرکت میں آئی اور فلیٹوں کو خالی کراکے سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔فلیٹوں میں رہائش پذیر افراد کے مطابق انھوں نے انیس سو اٹھانوے میں فلیٹوں کی بکنگ کرائی تھی اور چودہ سال فلیٹ کی قسط دینے کے بعد سال دو ہزار بارہ میں رہنے کے لئے یہاں آئے لیکن بلڈر کے کئے کی سزا انہیں بھگتنی پڑ رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا سوال ہے کہ جب یہ عمارت تعمیر ہورہی تھی تب ریلوے حکام نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔