دلچسپ و عجیب
11 نومبر ، 2015

کمیلا پارکر نے شہزادہ چارلس پر چھری تان لی

کمیلا پارکر نے شہزادہ چارلس پر چھری تان لی

سڈنی......برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ شہزادی کمیلا آج کل آسٹریلیا کے دورے پر ہیں ،وہاں ایک موقع پر برطانوی شہزادی کمیلا نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس پر چھری تان لی ۔

برطانوی شاہی جوڑا کے ساتھ یہ دلچسپ واقعہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بروسا ویلی میں ایک کٹلری کی نمائش بھی مدعو تھا،ایک اسٹال پر شہزادی کمیلا اپنے شوہرشہزادہ چارلس کےساتھ تیزخنجروں اور چھریوں کا معائینہ کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی حس مزاح جاگ اٹھی۔

انہوں نے شاہی اصول ایک طرف رکھے اور ایک تیز دھار چھری اپنے شوہر پر تان دی،بیوی کےاس اچانک حملے سے شوہر نامدارگھبرا گئے،خوف کے اثرات ان کے چہرےپر صاف دکھائی دینے لگے۔

ڈچز آف کورن وال کی یہ حرکت شرارت تھی یا کچھ اوریہ تو وہ ہی جانیں لیکن اگر برطانوی شہزادے ہندی فلموں کے شوقین ہوتے تو فورا اپنی بیوی سے چھری لے یہ کہتے کہ ’ یہ بچوں کے کھیلنے کی چیز نہیں ،لگ جائے تو خون نکل آتا ہے‘۔

مزید خبریں :