پاکستان
13 نومبر ، 2015

ناران: گلیشیر گرنے سے شاہراہ کاغان بند،متعدد خاندان پھنس گئے

ناران: گلیشیر گرنے سے شاہراہ کاغان بند،متعدد خاندان پھنس گئے

مانسہرہ......مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں شدید برفباری کے بعد گلیشیر گرنے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی ہے اور شہرکا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔

ناران میں 2روز سےبارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،گلیشئر آجانے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی ہےاور میدانی علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے والے متعدد خاندان پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قبل از وقت شدید برفباری کے باعث وہ سرد موسم کیلئے راشن بھی جمع نہیں کر سکے ،شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سڑک جلد ی نہ کھولی گئی تو خوراک، ایندھن اورادویات کی قلت پیدا ہوجائےگی۔

مزید خبریں :