15 نومبر ، 2015
حیدرآباد.....چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیر جمالی نےکہا ہےکہ ملک میں بیڈ گورننس کاماحول بنا ہوا ہے،جب تک ادارے ایمانداری اوردیانتداری سے ذمہ داری ادا نہیں کریں گےمسائل حل نہیں ہوں گے ۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارکےعشائیہ سےخطاب کرتےہوئےچیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی نےکہاکہ ایسا نظام عدل بیکار ہےجس میں سائل کو سستا انصاف نہ ملے،سپریم کورٹ میں 75سے80 فیصد مقدمات اداروں کی نااہلی کی وجہ آتےہیں۔
انہوںے کہا کہ اگرادارےاپنی آئینی اورقانونی ذمہ داری اداکریں تو عدالتوں میں مقدمےنہیں آئیں گے،موجودہ نظام عدل میں کوئی بڑی خرابی نہیں، خرابی اُن لوگوں میں ہےجو کیسزنہیں چلاناچاہتے،،ُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بیڈ گورننس کاماحول بنا ہوا ہے۔
عشائیےسےخطاب کرتےہوئےسندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ اچھےوکلاء محنت کرکےآگےآئیں اورعدلیہ مزید مضبوط بنائیں۔