پاکستان
24 نومبر ، 2015

کراچی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت دو اہل کار گرفتار

کراچی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت دو اہل کار گرفتار

کراچی........کراچی میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کو ایک اہلکار سمیت گرفتار کرلیا ہے۔دونوں افراد پر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ وسطی علی نصرت جعفری کو اہلکار وسیم سمیت گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں افراد بھاری رقم لے کر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دیتے تھے۔دونوں ملزمان پر دو درجن سے زائد غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :