دنیا
24 نومبر ، 2015

امریکہ : مختلف ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

امریکہ : مختلف ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن.........امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی بری مفلوج ہو کر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وقفے وقفے سے جاری رہنے والی برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثرکیا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

سڑک سے برف ہٹانے کیلئے دن رات آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ دو سے تین تک جاری رہے گا۔

اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے ،خراب موسم کے باعث درجنوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں،برفباری سے جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ وہیں برفبانی ریچھ کے مزے آگئے ہیں،برفباری پر وہ بے حد خوش ہے اوربرف میں لوٹ پوٹ ہوکر اس کا اظہار کرنے لگے۔

مزید خبریں :