انٹرٹینمنٹ
25 نومبر ، 2015

عامر خان کی حمایت میں ارشد وارثی اور کبیر خان بھی بول پڑے

عامر خان کی حمایت میں ارشد وارثی اور کبیر خان بھی بول پڑے

ممبئی .....بالی ووڈ کے مزید ستارے بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے،ارشد وارثی نے کہا کہ عامر خان اور شاہ رخ خان نے کوئی غلط بات نہیں کی ،فلم ڈائرکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ عامر کو ملک چھوڑنے کا طعنے دینے والے بکواس کررہے ہیں ۔

بالی وڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے انتہاپسندی اور عدم برداشت کی بیماری پر جو آواز اٹھائی اس پر فلم نگری کے ستارے آواز ملاتے نظر آرہے ہیں،اب بالی وڈ سرکٹ ارشد وارثی نے انتہاپسندوں کو 4 سو 40 وولٹ کا جھٹکا مارتے ہوئے کہا کہ عامر اور شاہ رخ نے جو کہا اس سے کسی کو پتنگے نہیں لگنے چاہیے۔

فلم ڈائریکٹر کبیر خان ایک قدم آگے بڑھ کر بولے کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے اور یہ وہی کہہ سکتا ہے جس کے ساتھ بیتی ہو،عامر خان کو ملک چھوڑنے کے طعنے دینے والے اپنی ذہنیت دکھارہے ہیں ۔

بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے 2 روز پہلے آئینےمیں انتہاپسندوں کا ان کا چہرہ دکھایاتھا، جس کے بعد ان کیخلاف زہریلے اور نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

مزید خبریں :