29 نومبر ، 2015
انقرہ ........ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ الحاق کے عمل کی شروعات ہوچکی ہے ، ترکی کے لئے تاریخی دن ہے۔
تر ک وزیر اعظم نے یورپی یونین کی 28 اقوام کے بلاک میں شامل ہونے کے عمل اور یورپی رہنماوں سے ملاقات کو ترکی کے لئے نیا آغاز قرار دیا۔ترکی کو یورپ کی ویزا فری انٹری اور ترکی سے یورپ جانے والے پناہ گزینوں کے معاملے پر امداد ملنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی رہنماوں سے ملاقات میں خطہ کے مسائل،عالمی سطح پر پیش آنے والے معاشی مسائل اور علاقائی چیلنجز پر بات چیت کی جائے گی۔دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی میں پناہ گزیوں کی امداد کے لئے ابتدائی طور پر 3 بلین یورو دیئے جائیں گے،جب کہ اکتوبر 2016 تک ترکی سے ویزا پابندی ہٹا لی جائے گی۔