دنیا
05 دسمبر ، 2015

پیوٹن کو 2018 کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے ، روسی عوام

پیوٹن کو 2018 کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے ، روسی عوام

ماسکو… 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پیوٹن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جوولادیمیر پیوٹن کی پالیسی جاری رکھے۔

18 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔ 48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادیمیر پیوٹن کی جگہ لے سکے جبکہ 33فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔

21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔

مزید خبریں :