06 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ہے ،زاہد خان کا کہنا ہے کہ اے این پی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈی والا نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس کی گنجائش نہیں، حکومت پارلیمنٹ سے چھپ کر من مانے فیصلے کرنا چاہتی ہے، اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا نوٹس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ، ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔ دوسری جانب زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ جب پارلیمنٹ موجود ہے تو آرڈیننس کے ذریعے کیسے پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے۔