دنیا
07 دسمبر ، 2015

صنفی مساوات سے لاعلمی میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر، سروے رپورٹ

 صنفی مساوات سے لاعلمی میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر، سروے رپورٹ

لندن...........لڑکیوںکی ملازمت، مذہب اور صنفی مساوات سے لاعلمی کے حوالہ سے بھارت دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو پہلے نمبر پر ہے۔

پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مارکیٹنگ بارے تحقیق کرنے والی برطانوی فرم نے 33 ممالک میں مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ موٹاپے اور امیگریشن پر سروے کیا جس کے دوران 25 ہزار افرادسے رائے لی گئی ۔

بھارت کے41 فیصد افراد نے دولت کے ارتکاز ،صنفی برابری ، خواتین کی نمائندگی اور امیگریشن کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے باشندے مذکورہ بالا موضوعات سے آگاہی کے حوالہ سے سرفہرست رہے۔

برطانوی فرم کے مطابق بھارت میں خواتین کی نمائندگی اور دیگرکئی امور بارے میڈیا میں مبالغہ آرائی کی گئی ہے جبکہ اصل صو رتحال کچھ اور ہے۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد60 فیصد ظاہر کرتا رہا ہے۔

مزید خبریں :