پاکستان
10 دسمبر ، 2015

نارتھ کراچی میں مدرسے کی چھت گرگئی،9بچے زخمی

نارتھ کراچی میں مدرسے کی چھت گرگئی،9بچے زخمی

کراچی.....نارتھ کراچی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 9بچے زخمی ہوگئے۔ مزید بچوں کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں واقع ایک مدرسے کی چھت منہدم ہوگئی۔ ملبے سے 12بچوں کو زندہ نکال لیا گیا جن میں سے 9بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی لینٹر کی چھت ڈالی گئی تھی جو ابھی مضبوط بھی نہیں تھی کہ مہندم ہوگئی۔ اس سلسلے میں لاپروائی برتنے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :