پاکستان
11 دسمبر ، 2015

پشاو: اسلامیہ کالج میں وزیراعظم کی آمد، طلبا اور پولیس میں تصادم

پشاو: اسلامیہ کالج میں وزیراعظم کی آمد، طلبا اور پولیس میں تصادم

پشاور.........پشاور میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے موقع پر اسلامیہ کالج میں پولیس اور طلبہ کے درمیان صبح آٹھ بجے سے لے کر دن دو بجے تک آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلامیہ کالج کی صدسالہ تقریب میں وزیرا عظم میاں نوازشریف کے پہنچنے سے قبل انتظامیہ نے کالج کے تمام دروازے بند کردئیے، جس کے باعث تاخیر سے آنے والے طلبہ نے گیٹ توڑنے کی کوشش اور پولیس پر پتھرائو کیا، پولیس ا ہلکاروں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا اور چھ طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس اور طلباء کے درمیان پتھرائو اور لاٹھی چارج کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک جاری رہا۔اس موقع پر طلباء نے گو نواز گو اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی تاہم تقریب ختم ہونے پر طلبہ منتشر ہوگئے۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ طلبہ کو صبح 8 بجے سے پہلے پہنچنے کا وقت دیا گیا تھا لیکن احتجاج کرنے والے طلبہ تاخیر سے پہنچے۔

مزید خبریں :