کاروبار
13 دسمبر ، 2015

تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد ترکمانستان میں رکھ دیا گیا

 تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد ترکمانستان میں رکھ دیا گیا

میری سٹی......دس ارب ڈالر کے توانائی منصوبے تاپی کا سنگ بنیاد ترکمانستان کےشہرمیری سٹی میں رکھ دیا گیا۔گیس منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا، پاکستان کو یومیہ ایک ارب 32کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ گیس ملے گی۔

ترکمانستان کے شہر میری سٹی میں وزیراعظم نواز شریف ، ترکمانستان ، افغانستان کے صدر اور بھارتی نائب صدر نے مل کر سنگ بنیاد رکھا ۔ علامتی طور پر بیلچے سے مٹی بھی اٹھائی اور پائپ لائن پر اپنے دستخط کیے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے تاپی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے ، تاپی نہ سے صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ یہ سارے خطہ کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے ۔

10 ارب ڈالرمالیت کا تاپی منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا، گیس کی فراہمی کےلیے ترکمانستان کے شہر دولت آباد سے افغانستان ، پاکستان اور پھر بھارت تک 1735 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائے جائے گی ۔ ابتدائی طور پر 950 ارب کیوبک فیٹ گیس سالانہ درآمد ہوگی ۔ افغانستان 2ارب جبکہ پاکستان اور بھارت ساڑھے بارہ ارب مکعب میٹر گیس حاصل کریں گے۔

مزید خبریں :