دنیا
13 دسمبر ، 2015

پیرس معاہدہ عالمی ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم سنگ میل ہے،بارک اوبامہ

پیرس معاہدہ عالمی ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم سنگ میل ہے،بارک اوبامہ

واشنگٹن .......... امریکا کے صدر بارک اوبامہ نے ماحولیات کے حوالے سے پیرس میں ہونے والے تاریخی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ عالمی سطح پر ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں صدر اوبامہ نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد عالمی سطح پر ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس معاہدے میں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مئوثر تعمیراتی حل تجویز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :