کاروبار
15 دسمبر ، 2015

گنے کی فی من قیمت 185 روپے مقرر کیجائے، سندھ آباد گار بورڈ

 گنے کی فی من قیمت 185 روپے مقرر کیجائے، سندھ آباد گار بورڈ

کراچی.......حکومت سندھ بااثر سیاسی افراد کے دباو ٔسے نکلے، صوبے میں گنے کی فی من قیمت 185 روپے مقرر کیجائے۔

یہ بات جنرل سیکریٹری سندھ آباد گار بورڈ، محفوظ عرسانی نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح گنے کی قیمت کم اور 10 سے 15 روپے حکومتی سبسڈی کی مد میں لوٹنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

محفوظ عرسانی کے مطابق غریب اور چھوٹے کاشت کاروں سے 150 روپے من گنا لینے کا عمل زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 180 روپے ریٹ مقرر ہے لہذا وزیر اعظم گنے کی قیمت کے معاملے میں مداخلت کریں، محفوظ عرسانی کے مطابق اس معاملے پر منگل کو عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM