انٹرٹینمنٹ
19 دسمبر ، 2015

کبھی پلاننگ نہیں کی، چیلنجز لینا پسند ہے،سونالی بیندرے

کبھی پلاننگ نہیں کی، چیلنجز لینا پسند ہے،سونالی بیندرے

ممبئی........ 90کی دہائی میں بالی ووڈ میں اپنے دراز قد،خوبصورتی اور پرکشش شخصیت کے باعث مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ انہیں چیلنجز لینا پسند ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سونالی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں پلاننگ نہیں کی لیکن انہیں زندگی میں چیلنجز لینا اچھا لگتا ہے۔ سونالی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤنگی لیکن یہ بھی میرے لئے ایک چیلنج تھا اور پھر چیلنج لینا اور اسے پورا کرنے کا اپنا ہی مز ا ہے۔

واضح رہے سونالی بیندرے دل جلے،سرفروش ، ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی مشہور فلموں کے علاوہ ٹی وی چینلزپر بھی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :