21 دسمبر ، 2015
نئی دہلی......... بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کیلئے موثر قانون بنایا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی حمایت نہ کرنے والوں کے شہری حقوق چھین لیے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے وزیر گری راج سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کیلئے قانون بنا کر پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے،اسکی وجہ سے آبادی کا توازن اکثریتی ہندئو آبادی کے خلاف جارہا ہے اور اگر کوئی اس بات کو نہیں مانتا تو اس کے حقوق چھین لیے جائیں ۔
واضح رہے کہ گری راج سنگھ متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتے ہیں۔