23 دسمبر ، 2015
نئی دہلی ......بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین پر مندر کی خفیہ تعمیر پرسوالات اٹھا دیئے،حکمراں جماعت نے چپ سادھ لی۔
ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین پر مندر کی خفیہ تعمیرکا معاملے پر بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے حکمراں جماعت بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا،کانگریس ،سماج وادی پارٹی اور جے ڈی وی سمیت کئی جماعتوں نے سوالات کھڑے کردئیے ۔
انہوں نے حکمرانوں سے پوچھا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف ایودھیا میں کس عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی ہے،بی جے پی بتائےکہ ایودھیا میں کیا ہو رہا ہے ۔
حزب اختلاف کے سوالات کی بوچھاڑ کے باوجود حکومتی اراکین کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،حکمراں بینچوں نے چپ سادھ لی ،کچھ دن پہلےایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے 20 ٹن پتھردو ٹرکوں میں بھر کر راجستھان سے لائے گئے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ رام مندر کی خفیہ تعمیر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،عدالت نے 2010 ءمیں بابری مسجد کی زمین کو ہندوؤں اور مسلمانوں کی درمیان تقسیم کرنے کا حکم سنایا تھا۔