24 دسمبر ، 2015
کراچی......جیو نیوز کا ایک اور اعزاز، عوام میں ماحولیاتی تبدیلی کے عناصر کا شعور اجاگر کرنے پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈز پاکستان اور فرینڈ ز آف انڈس فارم کی جانب سے نمائندہ جیو نیوز اُنیبہ ضمیر شاہ کو کلائمیٹ ایوارڈ 2015 سے دیا گیا۔
جیو نیوز ہمیشہ سے ماحول دوست خبروں کو ترجیح دیتا آیا ہے اور اسی کا اعتراف کیا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون جاری پروگرم چلانے والی تنظیم فرینڈز آف انڈس فورم نے۔
بین الاقوامی تنظیم wwf نے نمائندہ جیو نیوز اُنیبہ ضمیر شاہ کو کلائمیٹ ایوارڈ 2015 سے نوازا۔تقریب میں رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبرراشدی نے بھی شرکت کی جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے صحافیوں کی خدمات ایوارڈ ز دئیے گئے۔
خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک کڑوی سچائی ہے جو آنے والی کئی نسلوں کو متاثر کرسکتی ہے، اس سنجیدہ موضوع پر میڈیا رپورٹس بنانے کی ضرورت ہے جس سے عوام میں ماحول دوست رویوں کو اپنانے کی ضرورت پرزور دیا جائے۔