27 دسمبر ، 2015
نیویارک.....بندروں کی شرارتوں سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی تنگ ہیں لیکن یہ اپنی شرارتوں سے باز آنے پر راضی ہی نہیں ہے۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک گھر میں رہائش پذیر منکی بو نامی پالتو بندر نے اپنی حرکتوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ڈوگی میاں کو پریشان کر رکھاہے۔شرارتی بندر کبھی ڈوگی میاں کے پیروں میں گر جاتا تو کبھی اس کے کندھوں پر سوار ہوجاتا ہے اور تو اور اس کا منہ بھی نہیں چھوڑتا ہے۔
بے چارہ معصوم سا ڈوگی اس کی شرارتوں سے تنگ لیکن مجال ہے کہ بندر اپنی شرارتوں سے باز آجائے۔