29 دسمبر ، 2015
حیدرآباد .......جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بیچلرز ڈگری پروگرام 2016ءمیں داخلے کے لیے سیکنڈ اپ ڈیٹ لسٹ (تھرڈ میریٹ لسٹ) جاری کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں کوٹہ کے تحت مختلف شعبوں میں ملحقہ علاقوں اور اپر سندھ، فی میل کوٹہ، کامرس کوٹہ، جامعہ سندھ ملازمین کوٹہ، ملحقہ کالجز کی کوٹہ اور معذوروں کے لیے کوٹہ میں منتخب امیدوارں کی سیکنڈ اپڈیٹیڈ (تھرڈ میریٹ لسٹ)یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.usindh.edu.pk پر رکھی گئی ہے۔
منتخب امیدواروں کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔