29 دسمبر ، 2015
لندن.....اگر آپ کھانے کے لئے جیتے ہیں تو یہ انوکھے تکیے پسند کرنے کے سوا آپ کے پاس کوئی اور چارہ ہی نہیں۔جی ہاں چکن تکہ ہو یا برگر، روسٹ رانیں اور کیک وغیرہ اب تو ہر شکل کے تکیے آپ کی بھوک بڑھانے کا کام کریں گے۔
یہ دیکھنے میں اتنے حقیقی لگتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ کبھی تو بے اختیار آپ ان کو چکھنے کی بھی کوشش کر ڈالیں کیونکہ ان پر بالکل حقیقی انداز میں پینٹ جو کیا گیا ہے۔
ہر صبح اٹھنے کے بعد آپ کی بھوک چمکا نے والے ان انوکھے تکیوں کی قیمت 15 پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔