صحت و سائنس
01 جنوری ، 2016

شعبہ صحت کے منصوبوں کیلئے 8 ارب 12کروڑ روپے سےزائد فنڈز جاری

شعبہ صحت کے منصوبوں کیلئے 8 ارب 12کروڑ روپے سےزائد فنڈز جاری

اسلام آباد...... وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ملک میںصحت کی سہولیات کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 12کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔

حکومت نے رواں مالی سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے ایک ارب 20 کروڑ ، صوبوں میں پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 2 ارب 8 کروڑ ، ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئے ایک کروڑ 72لاکھ ، فیملی پلاننگ پروگرام کے لئے تین ارب 5 کروڑ 80لاکھ ، این آئی ایچ میں حفاظتی ٹیکوں کے لئے 90 کروڑ 31لاکھ ، نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 29 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :