انٹرٹینمنٹ
04 جنوری ، 2016

انور مقصود سیاچن کے سپاہیوں کو اسٹیج پر لے آئے

انور مقصود سیاچن کے سپاہیوں کو اسٹیج پر لے آئے

کراچی......ملک کے کئی شہروں میں بھرپور پزیرائی حاصل کرنے کے بعد انور مقصود کا نیا شاہکار سیاچن آگیا۔

پونے چودہ اگست، سوا چودہ اگست، آنگن ٹیڑھا،ہاف پلیٹ اور دھرنے جیسے ڈراموں کی کامیابی کے بعد کوپی کیٹس پروڈکشن کے لئے انور مقصود کی یہ تحریر برف سے ڈھکے دنیا کے سب سے اونچے فوجی محاذ کی نہیں بلکہ اپنے گھر اور گھر والوں سے دور اپنی جان دینے کو تیار ہر سپاہی کی کہانی ہے۔

موضوع کی پیچیدگی اور تناؤ کو بڑی مہارت سے کشیدگی کے بجائے مزاح سے پر کرتے انور مقصود کے مخصوص انداز میں لکھے گئے اس کھیل کے ہدایتکار داور محمود ہیں جس کی زیادہ تر کاسٹ بالکل نئے چہروں پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں کامیابی کا سفر مکمل کرنے کے بعد انور مقصود اور داور محمود کا نیا شاہکار سیاچین کراچی آرٹس کونسل میں 28فروری تک روزانہ اسٹیج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :